دعائے شیخ
اللَّهُمَّ اقْضِ حَوَائِجَنَا، وَ حَقِّقْ مُرَادَنَا، وَ اجْبُرْ خَوَاطِرَنَا، وَ اصْرِفْ عَنَّا كُلَّ شَرٍّ۔
اللَّهُمَّ هَبْ لَنَا نُفُوسًا رَاضِيَةً، وَ صُدُورًا مِنَ الْهُمُومِ خَالِيَةً،وَ قُلُوبًا بِحُبِّكَ صَافِيَةً، وَ أَتْمِمْ عَلَيْنَا الصِّحَّةَ وَ الْعَافِيَةَ۔
اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ التَّوْفِيقَ لَنَا وَلِجَمِيعِ الْمُسْلِمِينَ۔
اللَّهُمَّ إِنْ كَثُرَتْ ذُنُوبُنَا فَاغْفِرْهَا، وَ إِنْ ظَهَرَتْ عُيُوبُنَا فَاسْتُرْهَا، وَ إِنْ زَادَتْ هُمُومُنَا فَأَزِلْهَا، وَ إِنْ ضَلَّتْ نُفُوسُنَا طَرِيقَهَا فَرُدَّهَا إِلَيْكَ رَدًّا جَمِيلًا۔
اللَّهُمَّ اشْفِ مَرْضَانَا، وَعَافِ مُبْتَلَانَا، وَارْحَمْ وَاغْفِرْ لِآبَائِنَا وَأُمَّهَاتِنَا، وَلِجَمِيعِ الْمُسْلِمِينَ۔
آمِينَ يَا رَبَّ الْعَالَمِينَ۔
اے اللّٰہ!
ہماری حاجات کو پورا کر دیجیے، ہماری مُراد کو حقیقت بنا (پوری کر) دیجیے، ہمارے دلوں کو جوڑ (دل جوئی کر) دیجیے، ہم سے ہر برائی کو ہٹا دیجیے،
اے اللّٰہ
ہمیں آپ اپنے سے راضی رہنے والے نفوس، پریشانیوں سے خالی سینے اور اپنی محبت میں صاف (خالص) دل دے دیجیے، اور ہم پر صحت و عافیت کی نعمت مکمل فرما دیجیے،
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے، اپنے لیے اور تمام مسلمانوں کے لیے (اعمال صالحہ کی) توفیق کی درخواست کرتے ہیں،
اے اللّٰہ!
اگر ہمارے گناہ بڑھ جائیں تو آپ انہیں معاف کر دیجیے، اگر ہمارے عیوب ظاہر ہو جائیں تو آپ ان کی ستر پوشی کر دیجیے، اگر ہماری پریشانیاں زیادہ ہوجائیں تو آپ انہیں زائل (ختم) کردیجیے اور اور اگر ہمارے نفس راہ بھٹک جائیں تو انہیں خوبصورتی سے اپنی طرف پھیر دیجئے،
اے اللّٰہ!
ہمارے بیماروں کو شفا دے دیجیے، ہمارے آزمائش میں مبتلا احباب کو عافیت دے دیجیے، ہمارے والدین اور تمام مسلمانوں پر رحم فرمائیے اور انہیں بخش دیجیے۔
آمین یا رب العالمین