دعائے شیخ
اَللَّهُمَّ
اِفْتَحْ لَنَا أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ وَ یَسِّرْلَنَا أُمُوْرَنَا وَ بَارِكْ لَنَا فِیْ أَرْزَاقِنَا وَ أَعْمَارِنَا،
وَ اجْعَلْ یَومَنَا عَامِرًا بِذِکْرِكَ مُطْمَئِنًّا بِطَاعَتِكَ،
وَ أَلْبِسْنَا الْعَافِیَةَ فِیْ أَبْدَانِنَا وَ السَّکِیْنَةَ فِیْ قُلُوبِنَا.
آمِين يَا ربَّ الْعَالَمِیْنَ
اے اللّٰہ!
ہمارے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دیجیے،
ہمارے امور کو ہمارے حق میں آسان کر دیجیے،
ہماری عُمروں میں اور ہمارے وسائلِ رزق میں ہمیں برکت دے دیجیے،
ہمارے دن کو اپنے ذکر سے آباد اور اپنی فرمانبرداری کی بدولت پر سکون بنادیجیے،
اور ہمیں ہمارے جسموں میں عافیت اور ہمارے دلوں میں سکینت کا لباس پہنا دیجئے۔۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے!