دعا بتاریخ اکتوبر 12, 2026

دعائے شیخ

عربی

 اَللّٰهُمَّ 
 زِدْنَا وَ لَا تَنْقُصْنَا، وَ أَکْرِمْنَا وَ لَا تُھِنَّا، 
 وَ أَعْطِنَا وَ لَا تَحْرِمْنَا وَ آثِرْنَا وَ لَا تُؤْثِرْ عَلَیْنَا، 
 وَ ارْضَنَا وَارْضَ عَنَّا، وَ أَبْدِلْ عُسْرَنَا یُسْرًا، 
 وَ فَرِّجْ عَنَّا کُلَّ مَا ضَاقَتْ بِهٖ صُدُوْرُنَا وَ حَالَ مَعَهٗ صَبْرُنَا، 
 وَ ارْزُقْنَا مِنْ حَیْثُ لَا نَحْتَسِبُ. 

 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِیْنَ 

اردو

  اے اللّٰہ! 
 ہمیں (دنیا و آخرت کی ترقی کے وسائل) زیادہ دیجیے اور ہمارے لیے (کسی مفید چیز میں) کمی نہ کیجیے، ہمیں (مسلمان جماعت کو) عزت دیجیے اور ہمیں رسوا نہ کیجیے،  
 ہمیں (وسائلِ زندگی) عطا کیجیے اور ہمیں محروم نہ کیجیے، ہمیں دوسروں پر فوقیت دیجیے اور ہم پر کسی کو فوقیت نہ دیجیے، 
 ہمیں آپ (اپنے فیصلوں پر) مطمئن رکھئیے اور ہم سے راضی ہو جائیے، ہماری تنگی کو آسانی میں بدل دیجیے، 
 ہمیں ہر اس چیز سے نجات دیجیے جس سے ہمارے سینے تنگ ہو گئے ہیں اور صبر کرنا دشوار ہو گیا ہے، 
 ہمیں (ہر طرح کے وسائلِ) رزق وہاں سے عطا کیجیے جہاں سے ہمیں گمان بھی نہ ہو۔ 
  
 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!