دعائے شیخ
اَلْْلّٰهُمَّ
صَلِّ أَبَدًا أَفْضَلَ صَلَوَاتِكَ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَ نَبِیِّكَ وَ رَسُوْلِكَ ﷺ
وَ آلِهٖ وَ صَحْبِهٖ وَ سَلِّمْ تَسْلِیْماً
وَ زِدْهُ تَشْرِیْفًا وَ تَکْرِیْماً
وَ أَنْزِلْهُ الْمَنْزِلَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَكَ یَوْمَ الْقِیَامَةِ.
اَللّٰهُمَّ
اُرْزُقْنَا شَفَاعَتَهٗ وَ أَوْرِدْنَا حَوْضَهٗ وَاحْشُرَنَا فِيْ زُمْرَتِهٖ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِیْنَ
اے اللّٰہ!
آپ ہمیشہ کے لیے اپنی سب سے افضل رحمتیں، ہمارے آقا حضرت محمّد ﷺ پر نازل فرمائیے، جو آپ کے بندے، آپ کے نبی اور آپ کے رسول ہیں،
آپ ﷺ کے آل و اصحاب کِرام رضی اللہ عنہم، پر بھی اپنی رحمتیں نازل فرمائیے اور آپ کو خصوصی سلامتی عطا کیجیے،
آپ ﷺ کی قدر و منزلت بڑھا دیجیے،
آپ ﷺ کو قیامت کے دن اپنے نزدیک قریب ترین عزت کا مقام عطا کیجیے۔
اے اللّٰہ!
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت عطا کیجیے، ہمیں آپ کے حوض (کوثر) پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کردیجیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!