دعائے شیخ
اَللّٰهُمَّ
إِنَّا نَعُوْذُ بِكَ مِنْ مُّلِمَّاتِ نَوَازِلِ الْبَلَاءِ، وَ أھْوَالِ عَظَائِمِ الضَّرَّاءِ،
فَأَعِذْنَا یَا رَبِّ مِنْ صَرْعَةِ الْبَأسَاءِ،
وَ احْجُبْنَا عَنْ سَطْوَاتِ الْبَلَاءِ،
وَ نَجِّنَا مِنْ مُّفَاجَآتِ النِّقَمِ
وَ احْرُسْنَا مِنْ زَوَالِ النِّعَمِ وَ مِنْ زُلَلِ الْقَدَمِ،
وَ اجْعَلْنَا یَا رَبَّ فِیْ حِمیٰ عِزِّكَ وَ صَوْنِكَ.
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِیْنَ
اے اللّٰہ!
بیشک ہم نازل ہونے والی سخت مصیبتوں اور آفتوں سے اور بڑی بڑی تکلیفوں کی ہولناکیوں سے آپ کی پناہ میں آتے ہیں،
پس اے ہمارے پروردگار !
ہمیں سختی و تنگی کے پچھاڑ دینے سے بچا لیجیے،
مصیبتوں کے ہیبت ناک حملوں سے ہمیں اپنی آڑ میں لے لیجیے،
ہمیں اچانک آ پڑنے والی سزاؤں سے نجات دے دیجیے،
نعمتوں کے زوال اور قدم کے پھسلنوں سے ہماری حفاظت کیجئے،
اے ہمارے رب !
ہمیں اپنی عزت اور اپنی حفاظت کی پناہ گاہ میں (داخل) کر لیجیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!