دعا بتاریخ اکتوبر 17, 2026

دعائے شیخ

عربی

اَللّٰهُمَّ
افْتَحْ قُلُوبَنَا بِنُورِكَ، وَعَلِّمْنَا مِنْ ، وَاحْفَظْنَا بِحِفْظِكَ، وَ أسْمَعْنَا مِنْكَ، وَفَهِّمْنَا عَنْكَ، وَبَصِّرْنَا بِكَ،
وَسَبِّبْ لَنَا سَبَبًا مِنْ فَضْلِكَ، تُغْنِينَا بِهِ مِنَ الْفَقْرِ، وَتُعِزُّنَا بِهِ مِنَ الذُّلِّ، وَتُصْلِحُنَا بِهِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةَ، وَتُوَصِّلُنَا بِهِ إِلَى النَّظَرِ إِلَى وَجْهِكَ الْكَرِيمِ فِي جَنَّةِ الْفِرْدَوْسِ،
إِنَّكَ عَلیٰ کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ،
یَا نِعْمَ الْمَوْلیٰ وَ نِعْمَ الْنَّصِیْرُ.

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ 

اردو

 اے اللّٰہ!
آپ ہمارے دلوں کو اپنے نور (تجلّی) کے ذریعہ کھول دیجیے، اپنے علم میں سے ہمیں سکھا دیجیے، اپنی حفاظت کے ذریعہ ہماری حفاظت فرما لیجیے، ہمیں اپنی طرف سے سننے کی توفیق دیجیے، اپنی طرف سے سمجھ عطا فرمائیے اور اپنی معرفت سے ہمیں بصیرت بخشیے
 ہمارے لیے اپنے فضل سے کوئی سبب مقرر کر دیجیے، جس کے ذریعے آپ ہمیں محتاجی سے بے نیاز کر دیں، ذلت کے بدلے عزت عطا فرمائیں، ہماری دنیا و آخرت سنوار دیں، اور جنت الفردوس میں اپنے وجہِ کریم (معزز رُخ تجلی) کے دیدار تک پہنچا دیں، بیشک آپ ہر چیز پر قادر ہیں۔
اے کیا ہی اچھے آقا اور کیا ہی اچھے مددگار !

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!