دعائے شیخ
اَللّٰهُمَّ
اِفْرِشْ لَنَا دَرْبًا مِّنْ نُّوْرٍ،
وَ اجْعَلْ وُجُوْھَنَا دَائِمًا مِّنْ سُرُوْرٍ،
وَ امْلَأْ قُلُوْبَنَا بِذِکْرِكَ یَا غَفُوْرُ،
وَ تَقَبَّلْ دُعَاءَنَا یَا شَکُوْرُ،
وَ اجْعَلْ لَّنَا الصِّرَاطَ سَهْلًا لِّلْعُبُوْرِ،
وَ أَسْقِطِ الدُّنْیَا مِنْ قُلُوبِنَا،
وَ اخْتِمْ بِالْصَّالِحَاتِ أَعْمَالَنَا.
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِیْنَ
اے اللّٰہ!
ہمارے لیے اپنے نور (تجلّی) کا راستہ بچھا دیجیے،
اور ہمارے چہروں کو ہمیشہ (خوشی سے) شاداب رکھیے،
اے گناہوں کو بخشنے والے !
ہمارے دلوں کو اپنی یاد سے لبریز کر دیجیے،
اے (اپنے بندوں کے اعمال) کے قدر دان !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے!
(قیامت کے دن) پل صِراط پر سے گزرنا ہمارے لیے آسان کر دیجیے،
اور دنیا (کی محبت) کو ہمارے دلوں سے ساقط کر (گِرا) دیجیے،
اور ہمارے اعمال کا خاتمہ نیک اعمال پر فرما دیجیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!