دعائے شیخ
اَللّٰهُمَّ
یَا جَبَّارَ السَّمٰوٰتِ، عَالِمَ الخَفِیَّاتِ، مُنْزِلَ البَرَکَاتِ، قَابِلَ التَّوْبَاتِ، مُفَرِّجَ الکُرُبَاتِ، یَا کَرِیْمُ یَا مَجِیْدُ
اَلْْلّٰهُمَّ
اِجْعَلِ النُّوْرَ النَّافِعَ فِیْ قُلُوبِنَا وَ أَبْصَارِنَا،
وَ اجْعَلِ الشَّیَاطِیْنَ مُنْھَزِمِیْنَ عَنَّا، وَ الصَّالِحِیْنَ صُحْبَتَنَا، وَ الْعُلَمَاءَ أَصْفِیَائَنَا، وَ الْجَنَّةَ مَأْوَانَا، وَ الْفَوْزَ نَجَاتَنَا.
بِرَحْمَتِكَ یَا أَرْحَمَ الْرَّاحِمِیْنَ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِیْنَ
اے اللّٰہ!
اے آسمانوں کے زبردست مالک ! مخفی باتوں کے جاننے والے ! برکتیں نازل کرنے والے ! (تمام گناہوں کی) توبہ قبول کرنے والے ! پریشانیوں کو دور کرنے والے ! اے مہربان ہستی بڑی عظمت والے!
اے اللّٰہ!
نفع بخش نور ، ہمارے دلوں اور ہماری آنکھوں میں رکھ دیجیے،
شیطانوں (جنوں اور انسانوں) کو ہم سے شکست کھا کر پسپا ہونے والے، نیک لوگوں کو ہمارا ساتھی، علماء کو ہمارے مخلص دوست، جنت کو ہمارا ٹھکانا اور کامیابی کو ہماری نجات کا ذریعہ بنا دیجیے۔
اے سب رحم کرنےوالوں سے بڑھ کر رحم کرنے والے ! (ہم پر رحم فرمائیے)۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!