دعا بتاریخ اکتوبر 03, 2026

دعائے شیخ

عربی

اَللّٰهُمَّ
اُنْصُرْنَا فَإِنَّكَ خَیْرُ النَّاصِرِیْنَ،
وَ افْتَح لَنَا فَإِنَّكَ خَیْرُ الْفَاتِحِیْنَ،
وَ اغْفِرْ لَنَافَإِنَّكَ خَیْرُ الْغَافِرِیْنَ،
وَ ارْحَمْنَا فَإِنَّكَ خَیْرُ الْرَّإِحِمِیْنَ،
وَ ارْزُقْنَا فَإِنَّكَ خَیْرُ الْرَّازِقْیْنَ،
وَ اھْدِنَا وَ نَجِّنَا مِنَ الْقَوْمِ الْظَّالِمِیْنَ.

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ

اردو

اے اللّٰہ!
آپ ہماری مدد فرمائیے کیونکہ بلا شبہ آپ سب سے بہتر مدد کرنے والے ہیں،
آپ ہمارے لیے (اپنی رحمت کے دروازے) کھول دیجیے کیونکہ یقینی طور پر آپ سب سے بہتر کھولنے والے ہیں،
آپ ہمیں بخش دیجیے کیونکہ آپ بلا شبہ سب سے بہتر بخشنے والے ہیں،
آپ ہم پر رحم فرمائیے کیونکہ آپ یقیناً سب سے بہتر مہربان ہیں،
آپ ہمیں وسائلِ رزق عطا کیجیے کیونکہ بلا شبہ آپ سب سے بہتر رزق دینے والے ہیں،
آپ ہمیں درست راہ کی رہنمائی دیجیے اور ہمیں ظالموں سے نجات دیجیے۔

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!