دعائے شیخ
أَسْئَلُ اللّٰهَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشَ الْعَظِیْمَ
أَنْ یُّثَبِّتَ قُلُوْبَنَا وَ قُلُوْبَکُمْ عَلیٰ مَحَبِّتِهٖ عَزَّ وَ جَلَّ وَ طَاعَتِهٖ وَ دِیْنِهٖ،
وَ أَنْ یَّحْفَظَنَا وَ یَّحْفَظَکُمْ وَ یَحْفَظَ أَھْلَنَا وَ أَزْوَاجَنَا وَ زَوْجَاتِنَا وَ أَبْنَائَنَا مِنْ کُلِّ شَرٍّ وَّ مَکْرُوْہٍ،
وَ أَنْ یَّبْسُطَ عَلَیْنَا وَ عَلَیْکُمْ نِعَمَهٗ عَزَّ وَ جَلَّ اَلْظَّاھِرَةَ وَ الْبَاطِنَةَ
وَ یُبَارِكَ لَنَا وَ لَکُمْ فِیْ رِزْقِهٖ،
وَ أَنْ یُّغْنِیَنَا وَ یُغْنِیَکُمْ بِحَلَالِهٖ عَنْ حَرَامِهٖ وَ بِطَاعَتِهٖ عَنْ مَعْصِیَتِهٖ وَ بِفَضْلِهٖ وَ کَرَمِهٖ وَ غُفْرَانِهٖ وَ ر٘حْمَتِهٖ.
اللّٰہ عظمت والے سے جو عرشِ عظیم کا مالک ہے، میں درخواست کرتا ہوں یہ کہ :
وہ عز و جل ہمارے دلوں کو اور آپ کے دلوں کو اپنی محبت، اپنی فرمانبرداری اور اپنے دین پر ثابت قدم رکھے،
وہ ہمیں محفوظ رکھے، آپ (احباب) کو محفوظ رکھے، ہمارے اھلِ خانہ کو، ہمارے شوہروں کو، ہماری بیویوں کو اور ہمارے بیٹوں کو ہر برائی اور ناپسندیدہ امر سے محفوظ رکھے،
وہ عز و جل ہم پر اور آپ پر اپنی ظاہری اور باطنی نعمتیں پھیلا دے،
وہ ہمارے لیے اور آپ کے لیے اپنے وسائلِ رزق میں برکت دے،
یہ کہ وہ اپنے فضل، اپنے کرم، اپنی (گناہوں سے) بخشش اور اپنی رحمت کے ساتھ، ہمیں اور آپ کو حلال کے ذریعہ حرام سے اور اپنی فرمانبرداری کے ذریعہ اپنی نافرمانی سے ہمیں غنی کر دے اور آپ کو غنی کر دے۔