دعا بتاریخ ستمبر 23, 2026

دعائے شیخ

عربی

 اَللّٰهُمَّ 
 یَا نُوْرُ یَا حَقُّ یَا مُبِیْنُ 
 إِفْتَحْ قُلُوْبَنَا بِنُوْرِكَ، وَ عَلِّمْنَا مِنْ عِلْمِكَ، وَ احْفَظْنَا بِحِفْظِكَ، وَ أَسْمِعْنَا مِنْكَ، وَ فَھِّمْنَا عَنْكَ، وَ بَصِّرْنَا بِكَ 
 وَ سَبِّبْ لَنَا سَبَبًا مِّنْ فَضْلِكَ تُغْنِنَا بِهٖ عَنِ الْفَقْرِ، وَ تُعِزُّنَا بِهٖ مِنَ الْذُّلِّ، وَ تُصْلِحُنَا بِهِ الدّّنْیَا وَ الْآخِرَةَ، وَ تُوْصِلُنَا بِهٖ إِلَی الْنَّظْرِ إِلیٰ وَجْھِكَ الْکَرِیْمِ. 
 إِنَّكَ عَلیٰ کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ. 
 
 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِیْنَ 

اردو

  اے اللّٰہ! اے نور والے! اے حق! (حقیقی ہستی) اے کھول کر بیان کرنے والے ﷻ ! 
 ہمارے دلوں کو اپنے نور (کی تجلی) سے کھول دیجیے، 
 ہمیں اپنے علم میں سے سکھا دیجیے، 
 اپنی حفاظت کے ذریعہ، ہمیں اپنی حفاظت میں رکھیے، 
 اپنی طرف سے ہمیں (حق) سنا دیجیے،  
 اپنی طرف سے ہمیں (ہمارے ضروری تقاضے) سمجھا دیجیے، 
 اور اپنے ذریعے سے ہمیں بصیرت بخش دیجئے، 
 اور اپنے فضل سے ہمارے لیے ایسا سبب پیدا کر دیجیے جس کے ذریعہ آپ ہمیں تنگدستی سے بے نیاز کر دیں، جس سے ہمیں ذلت کے بعد عزت عطا  فرمادیں، جس سے ہماری دنیا و آخرت سنور جائے، اور جس کے ذریعے ہمیں آپ ﷻ اپنے کریم رُخ کے دیدار تک پہنچا دیں 
 بیشک آپ ہر چیز پر پوری قدرت رکھنے والے ہیں۔ 
 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!