دعا بتاریخ ستمبر 25, 2026

دعائے شیخ

عربی

 اَلْْلّٰهُمَّ 
 صَلِّ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ ﷺ عَدَدَ کُلِّ شَیْئٍ صَلَاةً تُسَخِّرُ لَنَا بِھَا کُلِّ شَیْئٍ 
 یَا مَنْ بِیَدِهٖ مَلَکُوْتُ کُلِّ شَیْئٍ 
 وَ عَلیٰ آلِهٖ وَ صَحْبِهٖ وَ سَلِّمْ 
 اَللّٰهُمَّ 
 اُرْزُقْنَا شَفَاعَتَهٗ وَ أَوْرِدْنَا حَوْضَهٗ وَاحْشُرَنَا فِيْ زُمْرَتِهٖ 
  
 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِیْنَ 


اردو

 اے اللّٰہ! 
 آپ ہمارے آقا حضرت محمّد ﷺ پر، ہر (موجود) چیز کی تعداد کے برابر، اپنی ایسی بھرپور رحمتیں نازل فرمائیے ؛ جن کے سبب سے، آپ ہمارے لیے ہر چیز مسخر کردیں، 
 اے وہ ذات ! جس کے ہاتھ میں ہر چیز کی حکومت ہے، (ہمارے لیے اپنی نعمتیں مسخر کر دیجیے!) 
 آپ ﷺ کی آل اَطہار اور آپ کے صَحابہ کِرام رضی اللہ عنہم، پر بھی اپنی رحمتیں نازل فرمائیے۔ 
 اے اللّٰہ! 
 ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت عطا کیجیے، ہمیں آپ کے حوض (کوثر) پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کردیجیے۔ 
  
 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!