دعائے شیخ
اَللَّهُمَّ
لَا تَنْزَعْ مِنَّا صَالِحَ مَا أَعْطَیْتَنَا أَبَدًا،
اَللَّهُمَّ
لَا تُشِمِتْ بِنَا عَدُوًّا وَ لَا حَاسِدًا،
اَللَّهُمَّ
وَ لَا تَرُدَّنَا فِیْ سُوْءٍ اِسْتَنْقَذْتَنَا مِنْهُ أَبَدًا،
اَللَّهُمَّ
وَ لَا تَکِلْنَا إِلیٰ أَنْفُسِنَا طَرْفَةَ عَیْنٍ أَبَدًا.
آمِين يَا رَبَّ الْعَالَمِيناے اللّٰہ!
اے اللّٰہ!
آپ نے ہمیں جو بھی عمدہ چیزیں عطا کی ہیں ان کو ہم سے (ہماری کوتاہیوں کے سبب) واپس نہ لیجیے،
اے اللّٰہ!
آپ (ہمارے) کسی دشمن کو اور کسی بھی حاسد کو ہم پر ہنسنے کا موقع نہ دیجیے،
اے اللّٰہ!
آپ نے ہمیں جس برائی (اور مصیبت) سے نجات دی ہے، اس میں ہمیں کبھی بھی واپس نہ لوٹائیے،
اے اللّٰہ!
ہمیں پل جھپکنے کے برابر بھی کبھی اپنے نفسوں کے حوالے نہ کیجیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے!