دعا بتاریخ ستمبر 15, 2026

دعائے شیخ

عربی

اَلْْلّٰهُمَّ
لَنَا أَحْبَابٌ نُحِبُّھُمْ، وَ بِالْوُدِّ نَذکُرُھُمْ، وَ بِالْشَّوْقِ نُرَاسِلُھُمْ، وَ بِظَھْرِ الْغَیْبِ نَدْعُوْ لَھُمْ، وَ فِی الْقَلْبِ وَ الْرُّوْحِ نَحْتَفِظُ بِھِمْ،
یَا رَبِّ
اِحْفَظْھُمْ، وَ اخْتِمْ لَنَا وَ لَھُمْ بِالْإِیْمَانِ، وَ اجْعَلْنَا وَ إِیَّاھُمْ فِی جَنَّةِ الْخُلْدِ نَلْتَقِیْ.

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِیْنَ

اردو

اے اللّٰہ!
ہمارے احباب ایسے ہیں کہ ہم ان سے مَحبت کرتے ہیں، چاہت کے ساتھ ہم ان کا تذکرہ کرتے ہیں، دلی لگاؤ کے ساتھ ہم ان کے ساتھ باہم رابطہ رکھتے ہیں، ان کی عدم موجودگی میں ہم ان کے لیے دعا کرتے ہیں، دل و جان میں ان کی حفاظت (یاد بسائے) رکھتے ہیں
اے ہمارے رب !
آپ ان کی حفاظت فرمائیے، ہمارا اور ان کا خاتمہ ایمان پر فرمائیے، ہمیں اور انہیں ہمیشہ رہنے والی جنت میں اس طرح جمع کردیجیے، کہ ہم سب ملتے جُلتے رہیں۔

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!