دعا بتاریخ ستمبر 10, 2026

دعائے شیخ

عربی

 اَللَّهُمَّ 
 اِجْعَلنَا مَشْغُوْلِيْنَ بِأَمْرِكَ، آمِنِيْنَ بِوَعْدِكَ، آيِسِيْنَ مِنْ خَلْقِكَ، آنِسِيْنَ بِكَ، مُسْتَوحِشِيْنَ مِنْ غَيْرِكَ، رَاضِيْنَ بِقَضَائِكَ، صَابِرِيْنَ عَلىٰ بَلَائِكَ، شَاكِرِيْنَ عَلىٰ نُعَمَائِكَ،   مُتَلَذِّذِيْنَ بِذِِكْرِكَ، فَرِحِيْنَ بِكِتَابِكَ، مُنَاجِيْنَ إِيّاكَ آنَاءَ اللَّيْلِ وَ أََطْرَافَ النَّهَارِ، مُسْتَعِدِّيْنَ لِِلْمَوْتِ، مُشْتَاقِيْنَ إِلىٰ لِِقْائِكَ، مُبْغِضِيْنَ لِِلْدُّنيا، مُحِبِّيْنَ لِِلْآخِرَةِ، 
 (رَبَّنَا وَ آتِنَا مَا وَعَدْتَّنَا عَلىٰ رُسُلِكَ وَ لَا تُخْزِنَا يَوْمَ القِيَامَةِط إِِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيْعَادَ°) 

 آمِيْن يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ 

اردو

  اے اللّٰہ!
 آپ ہمیں اپنے کام میں مصروف رہنے والا، اپنے وعدے پر اطمینان رکھنے والا، اپنی مخلوق سے (حاجات کی تکمیل میں) توقع نہ رکھنے والا، آپ کے ساتھ  اُنسیت رکھنے والا، آپ کے سوا (دیگر مخلوقات) سے وحشت (دوری) رکھنے والا، آپ کے فیصلے پر راضی رہنے والا، آپ کی طرف سے آزمائش پر صبر واستقامت والا، آپ کی نعمتوں کی قدر کرنے والا، آپ کے ذکر سے لذت پانے والا، آپ کی کتاب (کی تلاوت) سے خوشی پانے والا، آپ کے ساتھ رات کے اوقات اور دن کے کناروں (صبح وشام) میں مناجات (سرگوشی) کرنے والا، موت کی تیاری کرنے والا، آپ سے ملاقات کا شوق رکھنے والا، دنیا کے (تعیُّشات) سے بغض رکھنے والا اور آخرت (کی کامیابی) سے محبت کرنے والا بنا دیجیے۔ 
اے ہمارے پروردگار ! 
 اور آپ ہمیں وہ (تمام انعامات) دے دیجیے جس کا آپ نے اپنے رسولوں کے ذریعے وعدہ کیا ہے، اور ہمیں قیامت کے دن رسوا نہ کیجیے، بیشک آپ اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتے۔ 

 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے!