دعائے شیخ
اَللَّهُمَّ
اُرْزُقْنَا ثُبَاتًا فِی الْقَوْلِ وَ قُوَّۃً فِی الْحَقِّ وَ ھَیْبَةً فِی الْمَظْھَرِ وَ وَقَارًا فِی الْصَّوْتِ،
اَللَّهُمَّ
اِجْعَلْنَا مُعْتَزِّیْنَ بِدِیْنِنَا ثَابِتِیْنَ عَلیٰ مَبَادِئِهٖ،
اَللَّهُمَّ
إِنَّا نَسْئَلُكَ حُسْنَ الْخَاتِمَةِ،
وَ ارْزُقْنَا تَوْبَةً نَّصُوْحَةً قَبْلَ الْمَوْتِ،
اَللَّهُمَّ
یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قُلُوْبَنَا عَلیٰ دِیْنِكَ.
آمِين يَا رَبَّ الْعَالَمِين
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں قول (یعنی اپنے درست مؤقف) میں ثابت قدمی، حق پر قائم رہنے کی طاقت، ہمارے ظاہر میں (دشمن پر) ہیبت اور آواز (اظہارِ خیال) میں وقار دے دیجیے،
اے اللّٰہ!
ہمیں اپنے دین پر فخر کرنے والا، اس کے اصولوں و مبادیات پر ثابت قدم رہنے والا بنا دیجئے۔
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے (اپنی) زندگی کے اچھے خاتمے کی درخواست کرتے ہیں،
ہمیں دنیا سے جانے سے پہلے سچی و خالص توبہ (کی توفیق) عنایت کر دیجیے،
اے اللّٰہ! اے دلوں کو پھیرنے والے !
ہمارے دلوں کو اپنے دین پر مستحکم کر دیجیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے!