دعائے شیخ
اَلْْلّٰهُمَّ
صَلِّ وَ سَلِّمْ عَلَی الْمَبْعُوْثِ رَحْمَةً لِّلْعَالَمِیْنَ مُحَمَّدٍ ﷺ سَیِّدِ الْأَوَّلِیْنَ وَ الْآخِرِیْنَ قَائِدِ الْغُرِّ الْمُحَجَّلِیْنَ
صَلَاةً تَمْلَأُ قُلُوْبَنَا بِالْنُّوْرِ وَ الْفَتْحِ الْمُبِیْنِ
وَ عَلیٰ آلِهٖ وَ صَحْبِهٖ وَ سَلِّمْ
اَللّٰهُمَّ
اُرْزُقْنَا شَفَاعَتَهٗ وَ أَوْرِدْنَا حَوْضَهٗ وَاحْشُرَنَا فِيْ زُمْرَتِهٖ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِیْنَ
اے اللّٰہ!
تمام اقوام (کی نفع رسانی) کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے ؛ حضرت محمّد ﷺ پر، اپنی رحمتیں نازل فرمائیے اور سلامتی دیجیے، جو تمام پہلے اور بعد میں آنے والے انسانوں کے سردار اور (اس جماعت کے) قائد ہیں جن کی پیشانیاں، بازو اور پاؤں وُضوء میں دھونے کے سبب (قیامت کے دن) روشن اور چمکدار ہوں گے،
ایسی رحمتیں (نازل کیجئے) جو ہمارے دلوں کو نور اور واضح فتح سے بھردیں،
آپ ﷺ کی آل اَطہار اور آپ کے صَحابہ کِرام رضی اللہ عنہم، پر بھی اپنی رحمتیں نازل فرمائیے اور سلامتی دیجیے۔
اے اللّٰہ!
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت عطا کردیجیے، ہمیں آپ کے حوض (کوثر) پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کردیجیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!