دعائے شیخ
اَللّٰهُمَّ
رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ،
أَتْمِمْ عَلَیْنَا الْنِّعْمَةَ وَالْفَضْلَ وَ الْعَافِیَةَ وَ الْسِّتْر،
یَا أَرْحَمَ الْرَّاحِمِیْنَ
اَلْْلّٰهُمَّ
اِعْصِمْنَا مِنَ الْزَّلَلِ وَ اجْبُرْ مَا بِنَا مِنْ خَلَلٍ
وَ نَعُوْذُ بِكَ مِنْ طُوْلِ الْأَمَلِ.
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِیْنَ
اے اللّٰہ!
اے ہمارے پروردگار ! تمام تعریفیں آپ ہی کے لیے ہیں،
ہم پر اپنی نعمت، اپنا فضل، عافیت اور عیب پوشی بھرپور کر دیجیے،
اے سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والے !
(ہم پر رحم فرمائیے)
اے اللّٰہ!
ہمیں لغزشوں سے محفوظ رکھیے، اور ہم میں جو کمی و خامی ہے اس کی تلافی فرما دیجیے
(زندگی کی) لمبی امیدوں سے ہم آپ کی پناہ مانگتے ہیں۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!