دعائے شیخ
اَلْْلّٰهُمَّ
أَنْتَ الْعَالِمُ سُبْحَانَكَ بِسِرِّنَا وَ جَھْرِنَا،
اَلْمَالِكُ لِنَفْعِنَا وَ ضُرِّنَا
اَلْقَادِرُ عَلیٰ تَفْرِیْجِ کُرْبَتِنَا وَ تَیْسِیْرِ عُسْرَتِنَا،
اَلْْلّٰهُمَّ
فَلَا تَحْجَبْ دَعْوَتَنَا وَ لَا تَرُدَّ مَسْأَلَتَنَا وَ لَا تَدَعُنَا بِحَسْرَتِنَا وَ لَا تَکِلْنَا إِلیٰ حَوْلِنَا وَ قُوَّتِنَا وَ ارْحَمْ عِجْزَنَا فَقَدْ ضَاقَتْ صُدُوْرَنَا.
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِیْنَ
اے اللّٰہ!
آپ کی ذات پاک ہے، آپ ہی ہمارے پوشیدہ اور ہمارے عَلانیہ (ظاہر) کو جاننے والے ہیں،
ہمارے نفع اور ہمارے نقصان کے مالک ہیں،
ہماری مصیبت کو دور کرنے اور ہماری پریشانی کو آسان کرنے پر قدرت رکھنے والے ہیں،
اے اللّٰہ!
پس آپ ہماری دعا کو (قبولیت سے) اوٹ میں نہ رکھیے، ہماری درخواست کو رد نہ کیجیے، ہماری حسرت کو باقی نہ رہنے دیجیے، ہمیں ہماری طاقت اور ہماری قوت کے سپرد نہ کیجیے، ہماری کمزوری پر رحم کیجئے، کیونکہ ہمارے سینے (غم کے بوجھ سے) تنگ ہو چکے ہیں۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!