دعا بتاریخ ستمبر 28, 2026

دعائے شیخ

عربی

 اَلْلّٰهُمَّ 
 اِهْدِنَا سَبِيْلَ الْسََّلَامِ، وَ نَجِّنَا مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى الْنُّوْرِ، 
 وَ جَنِّبْنَا الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَ مَا بَطَنَ، 
 اَلْلّٰهُمَّ 
 بَارِكْ لَنَا فِيْ أَسْمَاعِنَا وَ أَبْصَارِنَا وَ قُلُوبِنَا وَ أَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّيَّاتِنَا، 
 وَ تُبْ عَلَيْنَا، إِنَّكَ أَنْتَ الْتَّوَّابُ الْرَّحِيْمُ، 
 وَ اجٔعَلْنَا شَاكِرِيْنَ لِنِعْمَتِكَ، مُثٔنِيْنَ بِهَا، قَابِلِيْنَ لَهَا وَ أَتِمَّهَا عَلَيْنَا 

 آمين يا ربَّ العالَمين 

اردو

  اے اللّٰہ! 
 ہمیں سلامتی کے راستے پر گامزن کردیجیے، 
 ہمیں (گمراہی کے) اندھیروں سے نجات دے کر ایمان کی روشنی کی طرف لیجائیے، 
 ہمیں بے حیائی کے کاموں سے دور کر دیجیے خواہ وہ جو ظاہر ہوں یا وہ جو پوشیدہ ہوں ، 
 اے اللّٰہ! 
 ہماری سماعتوں میں، ہماری بینائیوں میں، ہمارے دلوں میں، ہماری بیویوں میں اور ہماری اولادوں میں ہمیں برکت دے دیجیے، 
 ہماری توبہ قبول فرما لیجیے، بیشک آپ توبہ قبول کرنے والے مہربان ہیں، 
 ہمیں اپنی نعمت کا شکر ادا کرنے والا، اس پر اپنی حمد و ثنا کرنے والا ، اس کی قدر افزائی کے ساتھ برتنے والا بنا دیجیے اور اسے ہم پر کامل کر دیجیے۔ 
 
 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے!