دعا بتاریخ ستمبر 18, 2026

دعائے شیخ

عربی

 اَلْْلّٰهُمَّ 
 صَلِّ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ ﷺ اَلْنَّبِییِّ الْمَلِیْحِ صَاحِبِ الْمَقَامِ الْأَعْلیٰ وَالْلِّسَانِ الْفَصِیْحِ 
 وَ عَلیٰ آلِهٖ وَ صَحْبِهٖ وَ سَلِّمْ 
 اَللّٰهُمَّ 
 اُرْزُقْنَا شَفَاعَتَهٗ وَ أَوْرِدْنَا حَوْضَهٗ وَاحْشُرَنَا فِيْ زُمْرَتِهٖ 
  
 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِیْنَ 

اردو

  اے اللّٰہ! 
 (ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ پر، جو دل کَش (حسین و جمیل) نبی، اعلیٰ ترین مقام اور فصیح زبان کے مالک ہیں اور آپ ﷺ کے آل و اصحاب کِرام رضی اللہ عنہم پر اپنی رحمتیں اور سلامتی نازل فرمائیے ، 
 اے اللّٰہ! 
 ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت عطا کیجیے، ہمیں آپ کے حوض (کوثر) پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کردیجیے۔ 
  
 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!