دعا بتاریخ مئی 22, 2026

دعائے شیخ

عربی

 اَلْْلّٰهُمَّ 
 صَلِّ عَلیٰ خَیْرِ مَنْ تَکَلَّمَ ؛ (سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ ﷺ)، وَ خَیْرِ مَنْ سَعیٰ، وَ خَیْرِ مَنٔ دَعَا، وَ خَیْرِ مَنِ اسْتَفْتَحَ بِهِ الْخَیْرَ، وَ کَانَ لِلْخَیْرِ خَیْرٌ. 
 اَللّٰهُمَّ  
 اُرْزُقْنَا شَفَاعَتَهٗ وَ أَوْرِدْنَا حَوْضَهٗ وَاحَشُرَنا فِيْ زُمْرَتِهٖ 
  
 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِیْنَ 


اردو

 اے اللّٰہ! 
 آپ اس بہترین ہستی (ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ) پر جنہوں نے (حق پر مبنی) گفتگو کی، اس بہترین ہستی پر جنہوں نے (دین کے غلبہ کے لیے) کاوش کی،   اس بہترین ہستی پر جنہوں نے (آپ کی مخلوق کو دین کی) دعوت دی اور اس بہترین ہستی پر رحمتیں نازل فرمائیے ، جن کے ذریعے نیکی کا آغاز ہوا ہے اور  جو خیر کا سر چشمہ تھے ۔ 
 اے اللّٰہ!  
 ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت عطا کیجیے، ہمیں آپ کے حوض (کوثر) پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کیجیے۔ 
  
 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!​