دعا بتاریخ مئی 21, 2026

دعائے شیخ

عربی

 اَلْلّٰھُمَّ 
 إِنَّا نَسْئَلُكَ بِفَضْلِكَ وَ عَظْمَتِكَ وَ جَلَالِكَ وَ ھَیْبَتِكَ وَ جَبَرُوْتِكَ وَ قُوَّتِكَ وَ بِأَسْمَائِكَ الْحُسْنیٰ وَ صِفَاتِكَ الْعُلیٰ 
 أَنْ تُفَرِّجَ عَنَّا مَا نَحْنُ فِیْهِ مِنَ الْذُّلِّ وَ الْھَوَانِ 
 وَ أَنْ تُقَدِّرَ لَنَا الْخَیْرَ فِیْمَا نُرِیْدُهٗ وَ نَنْوِیْهِ 
 وَ أَنْ تَرْزُقَنَا مِنْ رِّزْقِكَ الْحَلَالِ وَ الْطَّیِّبِ 
 وَ أَنْ تُظِلَّنَا بِظِلِّكَ یَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّكَ 
  
 آمين يَا رَبَّ العالَمِيْن 


اردو

  اے اللّٰہ! 
 بیشک ہم آپ سے آپ کے فضل، آپ کی عظمت، آپ کے جلال، آپ کی ہیبت، آپ کی قدرت، آپ کی طاقت، آپ کے اچھے ناموں اور آپ کی بلند صفات کے  واسطہ سے درخواست کرتے ہیں : 
 کہ آپ ہم سے اس ذلت اور رسوائی کو دور کر دیجئے جس میں ہم (بحیثیتِ قوم مبتلا) ہیں، 
 جو ہم چاہتے اور ارادہ رکھتے ہیں اس میں آپ ہمارے لیے خیر و بھلائی کا فیصلہ فرما دیجئے ، 
 آپ ہمیں اپنے حلال پاکیزہ (وسائلِ) رزق میں سے عطا کردیجیے 
 اور آپ ہمیں اس دن اپنے سایہ کی چھاؤں عطا کردیجیۓ ، جس دن آپ کے عرش کے سایہ کے علاوہ کوئی سایہ نہیں ہو گا۔ 
  
 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعاؤں کو قبول فرما لیجیے!