دعا بتاریخ مئی 19, 2026

دعائے شیخ

عربی

 یَا رَبَّ 
 لَا مَلْجَأَ مِنْكَ إِلَّا إِلَیْكَ  
 لَا تَدَعْنَا لِذُنُوْبِنَا فَنَھْلِكَ وَ لَا لِشَیْطَانِنَا فَنَذِلَّ وَ لَا لِھَوَانَا فَنَضِلَّ 
 اُشْمُلْنَا بِعَفْوِكَ فَأَنْتَ أََھْلٌ لِکُلِّ عَفْوٍ 
 وَ اجْعَلْنَا مِنْ مَّنْ نَظَرْتَ إِلَیْھِمْ فِیْ ھٰذِهِ الْعَشْرَةِ الْمُبَارَکَةِ فَغَفَرْتَ لَھُمْ یَا غَفُوْرُ 
  
 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِیْنَ 


اردو

 اے ہمارے رب ! 
 آپ کی ذات کے علاوہ کوئی پناہ گاہ نہیں 
 آپ ہمیں اپنے گناہوں کے لیے نہ چھوڑئیے کہ ہم ہلاک ہو جائیں، نہ شیطان کے لیے (چھوڑیئے) کہ ہم خوار ہوجائیں اور نہ ہی اپنی خواہش کے لئے (چھوڑیئے) کہ  ہم گمراہ ہوجائیں، 
 ہمیں اپنی معافی دینے میں شامل کرلیجیے کیونکہ آپ ہر معافی دینے کے حقدار ہیں، 
 اے گناہوں کی بخشش والے ! 
 ہمیں ان لوگوں میں شامل کرلیجیے جن کی طرف اس برکت والے عشرہ (ذی الحجہ) میں آپ نے شفقت کی نظر کی تو آپ نے ان کے گناہ بخش دئیے۔ 
 
 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!