دعائے شیخ
اَلْْلّٰهُمَّ
أَصْلِحْ لَنَا بَالَنَا وَ اصْرِف عَنَّا مَا یُنَغِّصُ عَلَیْنَا عِیْشَتَنَا.
اَلْلّٰهُمَّ
اِقْدِرْ لَنَا الْخَیْرَ حَیْثُ کَانَ ثُمَّ رَضِّنَا بِهٖ یَا أَرْحَمَ الْرَّاحِمِیْنَ.
اَلْلّٰهُمَّ
بَارِكْ لَنَا فِیْ أَسْمَاعِنَا وَ أَبْصَارِنَا وَ قُلُوْبِنَا وَ أَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیَّاتِنَا
وَ تُبْ عَلَیْنَا إِنَّكَ أَنْتَ الْتًّوَّابُ الْرَّحِیْمُ.
وَ اجْعَلْنَا لَكَ مِنَ الْشَّاکِرِیْنَ لِنِعَمِكَ عَلَیْنَا
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِیْن
اے اللّٰہ!
آپ ہمارے لیے، ہمارے دل کی اصلاح کر دیجیے اور ہم سے اسے دور کر دیجیے جو ہم پر ہماری زندگی کو رنجیدہ کرے،
اے اللّٰہ!
آپ خیر وعافیت کوجہاں بھی ہو (ہماری) قدرت میں کر دیجیے
اے ارحم الراحمین !
پھر آپ ہمیں اس پر مطمئن کر دیجیے .
اے اللّٰہ!
آپ ہمارے لیے ہمارے کانوں میں، ہماری آنکھوں میں، ہمارے دلوں میں، ہماری بیویوں میں اور ہماری اولادوں میں برکت دے دیجیے،
ہماری توبہ قبول کیجیے، بیشک آپ سب سے زیادہ توبہ قبول کرنے والے مہربان ہیں.
ہمیں آپ اپنی ان نعمتوں پر اپنے شکر گزار بندوں میں شامل کر دیجیے جو آپ کی ہم پر ہیں۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!