دعائے شیخ
اَللّٰهُمَّ
إِنَّ مَغْفِرَتَكَ أَرْجیٰ مِنْ أَعْمَالِنَا وَ إِنَّ رَحْمَتَكَ أَوْسَعَ مِنْ ذُنُوْبِنَا
اَللّٰهُمَّ
إِنْ کَانَتْ ذُنُوْبُنَا عِنْدَكَ عَظِیْمَةً فَعَفْوُكَ أَعْظَمُ مِنْ ذُنُوْبِنَا
اَللّٰهُمَّ
إِنْ لَّمْ نَکُنْ أَھْلاً لِبُلُوْغِ رَحْمَتِكَ فَرَحْمَتُكَ أَھْلٌ أَنْ تَبْلُغَنَا وَتَسَعَنَا لِأَنَّھَا وَسِعَتْ کُلَّ شَیْئٍ
فَتَجَاوَزْعَنَّا وَ ارْحَمْنَا بِرَحْمَتِكَ یَا أَرْحَمَ الْرَّاحِمِیْنَ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِیْنَ
اے اللّٰہ!
بیشک آپ کی بخشش ہمارے اعمال سے زیادہ امید افزا ہے اور بیشک آپ کی رحمت ہمارے گناہوں سے زیادہ وسیع ہے،
اے اللّٰہ!
اگر ہمارے گناہ آپ کے نزدیک بڑے ہیں تو آپ کی معافی ہمارے گناہوں سے زیادہ بڑی ہے،
اے اللّٰہ!
اگرچہ ہم آپ کی رحمت کو پہنچنے کے قابل نہیں ہیں پس آپ کی رحمت اس لائق ہے کہ وہ ہمیں پہنچے اور یہ کہ وہ ہمارے لیے وسیع ہو کیونکہ بیشک وہ ہر چیز کو وسیع ہے،
پس اے ارحم الراحمین !
آپ ہم سے درگذر فرمائیے اور اپنی رحمت کے سبب ہم پر رحم فرمائیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!