دعا بتاریخ جون 26, 2026

دعائے شیخ

عربی

اَلْْلّٰهُمَّ
صَلِّ وَ سَلِّمْ وَ بَارِكْ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ ﷺ
وَ عَلیٰ آلِهٖ وَ صَحْبِهٖ وَ سَلّمْ
عَدَدَ مَا فِیْ عِلْمِ اللّٰهِ
صَلَاةً دَائِمَةً بِدَوَامِ مُلْكِ اللّٰهِ
اَللّٰهُمَّ
اُرزُقْنَا شَفَاعَتَهٗ وَ أَوْرِدْنَا حَوْضَهٗ وَاحْشُرَنا فِيْ زُمْرَتِهٖ

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِیْنَ

اردو

اے اللّٰہ!
آپ ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ پر رحمتیں نازل فرمائیے، سلامتی دیجیے اور برکت عطا کیجیے، آپ ﷺ کی آلِ اطہار پر اور صحابہ کِرام پر (بھی رحمتیں نازل فرمائیے) سلامتی دیجیے (اور برکت عطا کیجیے) ؛ اتنی تعداد میں جو اللّٰہ کے علم میں ہے، ؛ ایسی رحمتیں جو اللّٰہ کی حکومت کے دوام کے ساتھ، ہمیشہ رہنے والی ہوں۔
اے اللّٰہ!
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت عطا کیجیے، ہمیں آپ کے حوض (کوثر) پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کردیجیے۔

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!