دعا بتاریخ جون 24, 2026

دعائے شیخ

عربی

اَللَّهُمَّ
اِجْعَلْنَا شَاكِريْنَ عَلىٰ نُعَمَائِكَ، مُتَلَذِّذِيْنَ بِذِكْرِكَ، فَرِحِيْنَ بِكِتَابِكَ، مُنَاجِيْنَ إِيَّاكَ آنَاءَ اللَّيْلِ وَ أَطْرَافَ النَّهَارِ، مُسْتَعِدّيْنَ لِلْمَوتِ، مُشتَاقِيْنَ إِلىٰ لِقَائِكَ، مُبْغِضِيْنَ لِلدُّنَيَا، مُحِبِّيْنَ لِلْآخِرَةِ،
وَ آتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلىٰ رُسُلِكَ وَ لَا تُخزِنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ. إِِنَّكَ لَا تُخلِفُ الْمِيْعَاد.

آمين يا ربَّ العالَمين

اردو

اے اللّٰہ!
آپ ہمیں :
اپنی نعمتوں پر شکر کرنے والے، آپ کے ذکر کی لذت اٹھانے والے، آپ کی کتاب (قرآن حکیم کی تلاوت) سے فرحت پانے والے، خصوصاً آپ سے رات کے لمحات اور دن کے کناروں (آغاز اور انتھا) میں مناجات (سرگوشیاں) کرنے والے، موت (دنیا سے جانے) کی تیاری کرنے والے، آپ سے ملاقات کا شوق رکھنے والے، دنیا (کی گھٹیا خواہشات) سے نفرت رکھنے والے، آخرت سے محبت کرنے والے بنا دیجیے۔،
آپ ہمیں وہ (دنیا و آخرت کی کامیابی) دے دیجیے جس کا وعدہ آپ نے ہم سے اپنے رسولوں کے ذریعے سے کیا ہے اور آپ ہمیں قیامت کے دن رسوا نہ کیجیے، بیشک آپ اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتے۔

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے!