دعا بتاریخ جون 07, 2026

دعائے شیخ

عربی

اَللَّهُمَّ
اِجْعَلْنَا جَمِیْعًا وَ مَنْ نُحِبُّ مِنْ أَصْحَابِ الْوُجُوْہِ الْنَّاضِرَةِ وَ إِلَیْكَ یَا رَبِّ نَاظِرَةً
اَللَّهُمَّ
إِنِّا نَسْئَلُكَ لَذَّةَ الْنَّظْرِ إِلیٰ وَجْھِكَ الْکَرِیْمِ وَ الْشَّوْقَ إِلیٰ لِقَائِكَ فِیْ غَیْرِ ضَرَّاءٍ مَضَرَّةٍ وَ لَا فِتْنَةٍ مُّضِلَّةٍ بِرَحْمَتِكَ یَا أَرْحَمَ الْرَّاحِمِیْنَ
وَ وَالِدَیْنَا وَ اِخْوَانِنَا وَ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیَّاتِنَا وَ أَقَارِبِنَا وَ جِیْرَانِنَا وَ أَصْدِقَائِنَا وَ عُلَمَائِنَا وَ مَنْ أَوْصَانَا وَ اسْتَوْصَانَا وَ مَنْ أَحَبَّنَا فِیْكَ وَ مَنْ أَحْبَبْنَاهُ فِیْكَ وَ جَمِیْعَ الْمُسْلِمِیْنَ بِرَحْمَتِكَ یَا أَرْحَمَ الْرَّاحِمِیْنَ

آمِين يَا ربَّ العَالَمِين

اردو

اے اللّٰہ!
آپ ہم سب کو اور ان کو جن سے ہم محبت کرتے ہیں ، تروتازہ چہروں والوں میں اس حال میں شامل کر دیجیے کہ اے ہمارے پروردگار ! (آخرت میں) آپ کی طرف دیکھنے والے ہوں،
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے، کسی مضرت کو اٹھائے بغیر اور کسی گمراہ کن فتنہ سے محفوظ رہتے ہوئے آپ سے آپ کے مہربان چہرے کی طرف نظر کی لطف اندوزی کی اور ملاقات کے شوق کی درخواست کرتے ہیں،
اے ارحم الراحمین ! اپنی رحمت کے سبب آپ ہماری درخواست قبول فرما لیجیے!
اے ارحم الراحمین !
اپنی رحمت کے سبب آپ ہمارے والدین پر، ہمارے بھائیوں پر، ہماری بیویوں پر، ہماری اولادوں پر، ہمارے رشتہ داروں پر، ہمارے پڑوسیوں پر، ہمارے دوستوں پر ، ہمارے علماء پر، ان پر جنہوں نے ہمیں (بھلائی کی) وصیت کی اور جن سے ہم نے وصیت طلب کی، ان پر جنہوں نے ہمارے ساتھ آپ کی رضا میں محبت کی اور جن سے ہم نے آپ کی رضا میں محبت کی، اور تمام مسلمانوں پر رحم فرما دیجئے اور عفو ودر گذر فرما دیجیے۔

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے!