دعا بتاریخ جون 02, 2026

دعائے شیخ

عربی

 اَللّٰـهُمَّ 
 إِِنَّا نَسْأَلُكَ تَتِمَّةَ شَرْعِكَ وَ دِیْنِكَ.  
 اَللّٰـهُمَّ 
 أَعْطِنَا وَ لَا تَحْرِمْنَا یَا أَرْحَمَ الْرَّاحِمِیْنَ 
 اَللّٰـهُمَّ 
 اُسْتُرْنَا فَوْقَ الْأَرْضِ وَ تَحْتَ الْأَرْضِ وَ یَوْمَ الْعَرْضِ 
 وَ لَا تُشْمِتْ بِنَا عَدُوًّا وَ لَا حَاسِدًا یَا أَرْحَمَ الْرَّاحِمِیْنَ 
 
 آمِين يَا رَبَّ العَالَمِين  


اردو

  اے اللّٰہ! 
  بیشک ہم آپ سے، آپ کے دین اور آپ کی شریعت پر مکمل عمل درآمد (کی توفیق) کی درخواست کرتے ہیں 
  اے اللّٰہ! 
 اے رحم کرنے والوں میں سے سب سے زیادہ رحم کرنے والے! 
 آپ ہمیں (اپنی نعمتیں) عطا کیجیے اور ہمیں محروم نہ فرمائیے، 
 اے اللّٰہ 
 ہماری زمین کے اوپر (زندگی میں)، زمین کے نیچے (قبر میں) اور حساب پیش ہونے (قیامت) کے دن ستر پوشی کیجیے، 
  
 اے ارحم الراحمین ! 
 آپ ہم پر (ہمارے) کسی دشمن کو اور نہ ہی (ہمارے) کسی حاسد کو ہنسنے کا موقع نہ دیجئے۔ 
  
 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعاؤں کو قبول فرما لیجیے!​