دعائے شیخ
اَللّٰهُمَّ
اِجْعَلْنَا مِنَ التَّوَّابِينَ، وَ اجْعَلْنَا مِنَ الْمُتَطَهِّرِينَ،
وَ اجْعَلْنَا مِنْ عِبَادِكَ الصَّالِحِيَنَ،
وَ اجْعَلْنَا مِنَ الصَّابِرِيْنَ الشَّاكِرِيْنَ،
وَ اجْعَلْنَا نَذْكُرُكَ ذِكْرًا كَثِيْرًا، وَ نُسَبِّحُكَ بُكْرَةً وَأَصِيْلًا.
آمین یا ربَّ العالَمین
اے اللّٰہ!
ہمیں (اپنے گناہوں پر) بار بار توبہ کرنے والوں میں شامل کر دیجیے،
ہمیں (ظاہری اور باطنی طور پر) خوب پاکیزگی اختیار کرنے والوں میں شامل کر دیجیے،
ہمیں اپنے نیک بندوں میں شامل کر دیجیے،
ہمیں صبر کرنے والوں اور شکر گزار (بندوں) میں شامل کر دیجیے،
اور ہمیں ایسا بنا دیجیے کہ ہم کثرت سے آپ کا ذکر کریں
اور صبح و شام آپ کی تسبیح (پاکیزگی بیان) کریں۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے!