دعائے شیخ
اَللّٰهُمَّ
لَا تُؤْمِنَّا مَكْرَكَ، وَ لَا تُنْسِنَا ذِكْرَكَ، وَ لَا تَهْتِكْ عَنَّا سِتْرَكَ، وَ لَا تَجْعَلْنَا مِنَ الْغَافِلِينَ.
اَللّٰهُمَّ
لَا تَجْعَلْنَا بِثَنَاءِ النَّاسِ مَفْتُونِينَ، وَ لَا بِالسَّتْرِ مَغْرُورِينَ،
وَ اجْعَلْنَا مِمَّنْ يُؤْمِنُ بِلِقَائِكَ، وَ يَرْضىٰ بِقَضَائِكَ، وَ يَقْنَعُ بِعَطَائِكَ، وَيَخْشَاكَ حَقَّ خَشْيَتِكَ.
اے اللّٰہ!
ہم پر سے اپنا پردہ نہ اٹھا
ہمیں اپنی خفیہ تدبیر (گرفت) سے بے خوف نہ ہونے دیجیے، ہمیں اپنا ذکر نہ بھلائیے ، ہم سے اپنا پردہ نہ اٹھائیے اور نہ ہمیں غافل لوگوں میں شامل کیجیے۔
اے اللّٰہ!
ہمیں لوگوں کی تعریف و توصیف کے سبب فتنہ (گھمنڈ) میں مبتلا نہ کیجئے، اپنی پردہ پوشی کے سبب (اپنے زعم کے) دھوکے میں مبتلا نہ کیجیے۔
ہمیں ان لوگوں میں شامل فرمائیے جو آپ کی ملاقات پر یقین رکھتے ہیں، آپ کے فیصلے پر راضی رہتے ہیں، آپ کی عطا پر قناعت کرتے ہیں اور آپ سے ایسا ڈرتے ہیں جیسا کہ ڈرنے کا حق ہے۔۔
(آمین یا رب العالمین)