دعائے شیخ
اَللَّهُمَّ
إِنَّا نَلْتَمِسُ عَوْنًا مِّنْكَ لِنَقُومَ بِشُكْرِ نِعَمِكَ،
فَيَا رَبَّنَا أَطْفِئْ لَوْعَةَ قُلُوبِنَا بِفَيْضٍ مِنْ حُبِّكَ وَلُطفِكَ، يَا جَوَّادُ يَا كَرِيْمُ يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ.
اَللَّهُمَّ
اُجْبُرِ الْكَسْرَ وَزِدِ الْبِرَّ وَاكْبِتِ الشَّرَّ،
يَا مَنْ تَزِيدُ فِي الْخَلْقِ مَا تَشَاءُ،
زِدْنَا قُوَّةً مِّنْكَ نَتَقَوّىٰ بِهَا عَلىٰ طَاعَتِكَ يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ.
آمِيْنَ يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے مدد کی التماس کرتے ہیں تاکہ آپ کی نعمتوں کا شکر ادا (قدر) کر سکیں،
پس اے ہمارے پروردگار !
ہمارے دلوں کی تڑپ کو اپنی محبت اور اپنی شفقت کے فیضان سے پر سکون کردیجیے۔
اے بڑے سخی ! اے کرم والے ! اے تمام جہانوں کے پروردگار !
اے اللّٰہ!
ہماری شکستگی کی تلافی کردیجیے، (ہماری) نیکی میں اضافہ کر دیجیے اور شر کو پسپا و ناکام کر دیجیے۔
اے وہ ذات جو تخلیق میں جو چاہتی ہے اضافہ کردیتی ہے !
ہمارے لئے اپنی طرف سے اُس توانائی کو بڑھا دیجیے کہ جس کے ذریعہ ہم آپ کی فرمانبرداری پر تقویت حاصل کریں،
اے تمام جہانوں کے پروردگار !
(ہمیں اس کی توفیق دے دیجیے!)
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے!