دعائے شیخ
اَللّٰهُمَّ
اُكْتُبْ لَنَا قَلْبًا يَّخْشَعُ عِنْدَ سَمَاعِ ذِكْرِكَ،
اَللّٰهُمَّ
إِنْ عَصَيْنَاكَ جَهْرًا فَاغْفِرْ لَنَا، وَ إِنْ عَصَيْنَاكَ سِرًّا فَاسْتُرْنَا،
اَللّٰهُمَّ
لَا تَجْعَلْ مُصِيْبَتَنَا فِيْ دِينِنَا، وَ لَا تَجْعَلِ الدُّنْيَا أَكْبَرَ هَمِّنَا.
اَللّٰهُمَّ
لَا تَجْعَل اِبْتِلَاءَنَا فِيْ أَجْسَادِنَا، وَ لَا فِيْ أَمْوَالِنَا، وَ لَا فِيْ أَهْلِنَا.
رَضِينَا بِاللّٰهِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ ﷺ نَبِيًّا وَّ رَسُولًا.
آمِينَ يَا رَبَّ الْعَالَمِينَ
اے اللّٰہ!
آپ ہمارے لیے ایسا دل نصیب کر دیجیے جو آپ کا ذکر سن کر خشوع (عاجزی) اختیار کرے۔
اے اللّٰہ!
اگر ہم نے آپ کی نافرمانی علانیہ کی ہو تو ہمیں معاف فرما دیجیے، اور اگر ہم نے آپ کی نافرمانی پوشیدہ طور پر کی ہو تو ہماری پردہ پوشی کیجیے۔
اے اللّٰہ!
ہمارے دین کے معاملے میں ہمیں کوئی مصیبت نہ پہنچنے دیجئیے اور نہ ہی دنیا کو ہمارا سب سے بڑا فکر بنائیے۔
اے اللّٰہ!
ہمیں ہمارے جسموں، ہمارے مالوں اور ہمارے گھر والوں کے بارے میں آزمائش میں نہ ڈالیے۔۔
ہم اللہ کو اپنا رب ماننے، اسلام کو اپنا دین ماننے اور حضرت محمد ﷺ کو اپنا نبی و رسول ماننے پر (دل سے) راضی ہیں۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے!