دعائے شیخ
اَللَّهُمَّ
لَا تَدَع لَنَا ذَنبًا إِلَّا غفَرتَهٗ،
وَ لَا هَمًّا إِلَّا فَرَّجْتَهٗ،
وَلَا مَرِيْضًا إِلَّا شَفَيْتَهٗ، وَ لَا مَيِّتًا إِلَّا رَحِمْتَهٗ،
وَ لَا دُعَاءً إِلَّا اسْتَجَبْتَهٗ *وَ لَا تائِبًا إِلَّا قَبِلْتَ تَوْبَتَهٗ،
وَ لَا عَارِيًا إِلَّا كَسَوْتَهٗ،
وَ لَا فَقِيْرًا إِلَّا أَغنَيْتَهٗ مِن فَضلِكَ
وَ لَا مُؤمِنًا إِلَّا ثبَّتَّه عَلَى الْحَقِّ
يَا أَرحَمَ الرَّاحِمِين، إِنَّك أَنتَ الْجَوَّادُ الكَرِيْمُ.
آمين يَا رَبَّ العَالَمِيْن
اے اللّٰہ!
آپ ہمارے لیے نہ چھوڑئیے (باقی نہ رہنے دیجئے) :
کسی گناہ کو سوائے اس کہ آپ اسے معاف کردیں،
کسی پریشانی کو سوائے اس کہ آپ اسے دور کردیں ،
کسی بیمار کو سوائے اس کہ آپ اسے شفا دے دیں،
کسی فوت شدہ کو سوائے اس کہ آپ اس پر رحم کر دیں،
کسی دعا کو سوائے اس کہ آپ قبول کر لیں ،
کسی توبہ والے (کی توبہ) کو سوائے اس کہ آپ اس کی توبہ قبول کر لیں،
لباس سے محروم کسی (شخص) کو سوائے اس کہ آپ اسے کپڑے پہنا دیں،
کسی محتاج (وسائلِ رزق سے محروم) کو سوائے اس کہ آپ اسے اپنے فضل سے غنی کر دیں،
اور کسی صاحبِ ایمان کو سوائے اس کہ آپ اسے حق پر ثابت قدم رکھیں۔
اے سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والے! بے شک آپ ہی بڑے سخی، نہایت کرم والے ہیں
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے!