دعائے شیخ
اَللَّهُمَّ
اُرْزُقْنَا رِزْقًا وَّاسِعًا حَلَالًا طَيِّبًا مِنْ غَيْرِ كَدٍّ،
وَاسْتَجِبْ دُعَاءَنَا مِنْ غَيْرِ رَدٍّ،
وَ نَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْفَضِيْحَتَيْنِ ؛ اَلْفَقْرِ وَالدَّيْنِ.
اَللَّهُمَّ
إِنَّا نَسْأَلُكَ :
زِيَادَةً فِي الْإِيْمَانِ، وَ بَرَكَةً فِي الْعُمُرِ،
وَ صِحَّةً فِي الْجَسَدِ، وَ سَعَةً فِي الرِّزْقِ.
وَ تَوْبَةً قَبْلَ الْمَوْتِ، وَ شَهَادَةً عِنْدَ الْمَوْتِ، وَ مَغْفِرَةً بَعْدَ الْمَوْتِ،
وَ عَفْوًا عِنْدَ الْحِسَابِ، وَ أَمَانًا مِنَ الْعَذَابِ، وَ نَصِيْبًا مِنَ الْجَنَّةِ،
وَ ارْزُقْنَا النَّظَرَ إِلَى وَجْهِكَ الْكَرِيمِ.
آمِينَ يَا رَبَّ الْعَالَمِينَ
اے اللّٰہ!
ہمیں بغیر مشقت کے کشادہ، حلال اور پاکیزہ رزق عطا فرما دیجیے،
ہماری دعا کو بغیر رد کیے قبول فرما لیجیے،
ہم دو رسوائیوں ؛ فقر و محتاجی اور قرض سے آپ کی پناہ میں آتے ہیں۔
اے اللّٰہ!
ہم آپ سے ایمان میں اضافے، عمر میں برکت، جسم میں صحت اور وسائلِ رزق میں فراخی، موت سے پہلے سچی توبہ، موت کے وقت شہادت (کا کلمہ/مرتبہ)، موت کے بعد مغفرت، حساب کے وقت معافی، عذاب سے نجات اور جنت میں اپنے حصہ کی درخواست کرتے ہیں۔
اور ہمیں (جنت میں) اپنے کریم چہرے کے دیدار کی نعمت نصیب فرمائیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے!