دعا بتاریخ نومبر 23, 2026

دعائے شیخ

عربی

 اَللَّهُمَّ 
 
 إِنَّا نَعُوذُ بِكَ مِنْ أَنْ تَحْجُبَ الذُّنُوبُ قَبُولَ دَعْوَتِنَا.  
 أَنْتَ مَلَاذُنَا، فَلَا تَكِلْنَا إِلىٰ أَنْفُسِنَا طَرْفَةَ عَيْنٍ، 
 وَ اكْفِنَا مَا أَهَمَّنَا بِقُدْرَتِكَ عَلىٰ كُلِّ شَيْءٍ، 
 وَ اجْعَلْنَا مِنَ الْمَقْبُولِينَ، وَ أَنْزِلْنَا مَنْزِلَةَ الْمُحْسِنِينَ. 
  
 آمِينَ يَا رَبَّ الْعَالَمِينَ 

اردو

  اے اللّٰہ! 
 ہم آپ کی پناہ میں آتے ہیں اس بات سے کہ ہمارے گناہ ہماری دعاؤں کی قبولیت میں رکاوٹ بن جائیں،  
 آپ ہی ہماری پناہ گاہ ہیں ؛ پس آپ ہمیں پلک جھپکنے کے برابر بھی ہمارے نفسوں کے حوالے نہ فرمائیے 
 اپنی ہر چیز پر کامل قدرت کے وسیلے سے ہماری ان پریشانیوں کو دور فرمائیے جو ہمیں فکر مند رکھتی ہیں، 
 ہمیں اپنے مقبول بندوں میں شامل فرمالیجیے اور ہمیں نیکوکاروں کا مقام عطا کیجیے۔ 
  
 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے!