دعائے شیخ
اَللّٰهُمَّ
أَنْتَ الْمَالِكُ لِنَفْعِنَا وَ ضُرِّنَا،
اَلْقَادِرُ عَلَى تَفْرِيْجِ كُرْبَتِنَا وَتَيْسِيْرِ عُسْرِنَا،
وَ لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِكَ۔
اَللّٰهُمَّ
إِنَّا نَدْعُوْكَ دُعَاءَ الْمُضْطَرِّيْنَ، لَيْسَ لَنَا سِوَاكَ،
فَلَا تَرُدَّ مَسْأَلَتَنَا، وَلَا تَدَعْنَا بِحَسْرَتِنَا،
وَ لَا تَكِلْنَا إِلَى حَوْلِنَا وَ قُوَّتِنَا،
وَ ارْحَمْ عَجْزَنَا فَقَدْ ضَاقَتْ صُدُورُنَا ؛ فَفَرِّجْ عَنَّا وَ ارْحَمْنَا بِرَحْمَتِكَ۔
آمِينَ يَا رَبَّ الْعَالَمِينَ
اے اللّٰہ!
آپ ہی ہمارے نفع اور نقصان کے مالک ہیں، آپ ہی ہماری پریشانی دور کرنے اور ہماری مشکل آسان کرنے پر قادر ہیں،
نیکی کرنے کی طاقت اور برائی سے بچنے کی قوت صرف آپ ہی کی طرف سے (حاصل ہوتی) ہے۔
اے اللّٰہ!
ہم آپ سے (آپ کے) بےکس بندوں کی طرح دعا کرتے ہیں، آپ کے سوا ہمارا کوئی نہیں ؛
پس ہماری درخواست کو رد نہ فرمائیے، ہمیں حسرت (ملال کی حالت) میں نہ چھوڑئیے،
ہمیں اپنی تدبیر اور قوت کے حوالے نہ کیجیے،
ہماری بے بسی پر رحم فرمائیے! یقیناً (ضعف کے سبب) ہمارے سینے تنگ ہوچکے ؛ پس آپ ہم سے (ہماری پریشانیاں) دور فرما دیجیے اور اپنی رحمت سے ہم پر رحم فرمائیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے!