دعا بتاریخ نومبر 16, 2026

دعائے شیخ

عربی

 اَللَّهُمَّ 
 
 إِنْ كُنْتَ بَلَّغْتَ أَحَدًا مِنْ عِبَادِكَ الصَّالِحِيْنَ دَرَجَةً بِبَلَاءٍ، فَبَلِّغْنَا إِيَّاهَا بِالْعَافِيَةِ. 
 اَللَّهُمَّ 
 هَبْ لَنَا مِنْ عَطَائِكَ، وَ لَا تَكْشِفْ عَنَّا غِطَاءَكَ. 
 اَللَّهُمَّ 
 لَا تَحْرِمْنَا خَيْرًا مِنْ عِنْدِكَ لِشَرٍّ مِنْ عِنْدِنَا، فَإِنْ لَمْ تَقْبَلْ تَعَبَنَا وَنَصَبَنَا، فَلَا تَحرِمْنَا أَجْرَ الْمُصَابِ عَلىٰ مُصِيْبَتِهٖ. 
 اَللَّهُمَّ 
 لَا تَكِلْنَا إِلىٰ أَنْفُسِنَا وَ لَا إِلَى النَّاسِ فَنَضِيْعَ. 
  
 آمِينَ يَا رَبَّ الْعَالَمِينَ 


اردو

  اے اللہ! 
 اگر آپ نے اپنے نیک بندوں میں سے کسی کو آزمائش کے ذریعے کوئی بلند مرتبہ عطا فرمایا ہے تو ہمیں وہ مرتبہ عافیت اور سلامتی کے ساتھ عطا فرما دیجیے۔ 
 اے اللّٰہ! 
 ہمیں اپنی نوازشات میں سے عطا کیجیے اور اپنی حفاظت کا پردہ ہم سے نہ اٹھائیے۔ 
 اے اللّٰہ! 
 ہمارے اپنے شر کی وجہ سے ہمیں اپنی طرف سے کسی خیر سے محروم نہ فرمائیے۔ اور اگر آپ ہماری (محنت کی) تھکن اور مشقت کو قبول نہ فرمائیں تو  ہمیں مصیبت زدہ کے اجر (جیسے اجر) سے محروم نہ فرمائیے۔ 
 اے اللّٰہ! 
 آپ ہمیں ہمارے نفس اور لوگوں کے حوالے نہ کیجیے ، ورنہ ہم ضائع ہو جائیں گے۔ 
 
 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے!​