دعائے شیخ
اَللّٰهُمَّ
أَدِمْ عَلَى أَوْطَانِنَا وَأُمَّتِنَا نِعْمَةَ الْأَمْنِ وَالْأَمَانِ وَالِاسْتِقْرَارِ وَ أَلِّفْ بَيْنَ الْقُلُوبِ،
وَ اجْمَعْنَا عَلَى مَحَبَّتِكَ وَ طَاعَتِكَ،
وَ اجْعَلْنَا مِنَ الْمُعْتَصِمِيْنَ بِحَبْلِكَ، الْمُتَحَابِّيْنَ فِيْكَ، الْمُتَرَاحِمِيْنَ فِيمَا بَيْنَهُمْ،
وَ أَصْلِحْ ذَاتَ بَيْنِنَا وَ اهْدِنَا سُبُلَ السَّلَامِ۔
آمین یا ربَّ العالَمین
اے اللّٰہ!
ہمارے وطنوں (ملکوں) اور ہماری امت پر امن و امان اور استحکام کی نعمت قائم و دائم رکھیے اور ہمارے دلوں میں باہمی الفت پیدا کر دیجئے،
ہمیں اپنی محبت اور اپنی اطاعت پر جمع کردیجیے،
ہمیں اپنی رسی (قرآن حکیم) کو مضبوطی سے تھامنے والا، آپ کی (رضا کی) خاطر ایک دوسرے سے محبت کرنے والا اور آپس میں رحم و شفقت کرنے والا بنا دیجیے
ہمارے باہمی تعلقات کو سنوار دیجیے اور ہمیں سلامتی کے راستوں کی ہدایت عطا کر دیجیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے !