دعا بتاریخ جولائی 31, 2026

دعائے شیخ

عربی

 اَلْْلّٰهُمَّ 
 صَلِّ وَ سَلِّمْ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ ﷺ صَلَاةَ تَکُوْنُ لَنَا طَرِیْقًا لِقُرْبِهٖ وَ تَاکِیْدًا لِحُبِّهٖ وَ بَابًا لِجَمْعِنَا عَلَیْهِ وَ ھَدْیَةً مَّقْبُوْلَةً بَیْنَ یَدَیْهِ وَ سَلِّمْ وَ بَارِكْ کَذَالِكَ أَبَدًا،
وَ ارْضَ عَنْ آلِهٖ وَ صَحْبِهٖ الْسُّعَداءِ وَ اکْسِنَا حُلَلَ الْرَّضَا. 
 اَللّٰهُمَّ 
 اُرزُقْنَا شَفَاعَتَهٗ وَ أَوْرِدْنَا حَوْضَهٗ وَاحْشُرَنا فِيْ زُمْرَتِهٖ 
  
 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِیْنَ 


اردو

  اے اللّٰہ! 
 آپ ہمارے آقا حضرت محمّد ﷺ پر رحمتیں اور سلامتی نازل فرمائیے ؛ ایسی رحمتیں کہ وہ ہمارے لیے آپﷺ کے قرب کا راستہ، آپﷺ کی محبت کی مزید پختگی کا ذریعہ، آپﷺ پر ہماری اجتماعیت کے قیام کا دروازہ اور آپ (ﷺ) کی بارگاہ میں مقبول ہدیہ ثابت ہوں، 
 اور اسی طرح (آپ ﷺ) کو ہمیشہ کے لیے سلامتی دیجیے اور برکت دیجیے، 
 آپ ﷺ کے کامیاب آل و صَحابہ کِرام (رضوان اللہ علیہم اجمعین) سے راضی ہو جائیے، اور ہمیں (بھی) اپنی رضامندی کی پوشاک پہنا دیجیے (یعنی اپنی رضا سے ڈھانپ لیجئے) 
 اے اللّٰہ! 
 ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت عطا کیجیے، ہمیں آپ کے حوض (کوثر) پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کردیجیے۔ 

 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!