دعا بتاریخ جولائی 16, 2026

دعائے شیخ

عربی

 اَللّٰهُمَّ 
 لَا تَجْعَلْنَا بِثَنَاءِ الْنَّاسِ مَفتُوْنِیْنَ، وَ لَا بِالْسِّترِ مَغرُوْرِیْنَ، 
 وَ اجْعَلْنَا مِمَّن یُّؤمِنُ بِلِقَائِكَ وَ نَرضیٰ بِقَضَائِكَ، وَ یَقنَعُ بِعَطَائِكَ، وَ یَخشَاكَ حَقَّ خَشْیَتِكَ. 
 اَللّٰهُمَّ 
 مَن شَغَلَنَ عَنكَ فَاشغُلهُ بِكَ. 
 اَللّٰهُمَّ 
 اِجْعَلْنَا صَالِحِیْنَ حَتّیٰ َنَکُوْنَ صَالِحِیْنَ، 
 وَ نَعُوْذُبِكَ مِن أَمَلٍ یَمْنَعُ خَیْرَ الْعَمَلِ 
  
 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِیْنَ 


اردو

  اے اللّٰہ! 
 آپ ہمیں لوگوں کی تعریف کی بنا پر آزمائش میں نہ ڈالیے (کہ غرور میں مبتلا ہو جائیں) اور نہ ہی اپنی ستر پوشی کی وجہ سے فریب خوردہ بننے دیجئے  (کہ اپنے آپ کو نیک تصور کرنے لگیں)، 
 ہمیں ان لوگوں میں شامل کر دیجیے : 
 جو آپ کی ملاقات پر ایمان رکھیں، آپ کے فیصلے پر راضی ہوں، آپ کی نوازش پر قناعت کریں اور آپ سے اس طرح ہیبت میں رہیں جس طرح آپ سے ہیبت کا  حق ہے، 
 اے اللّٰہ! 
 جو ہمیں آپ سے دور کرکے (کسی اور چیز میں) مشغول کرے تو آپ اسے بھی اپنے ساتھ مشغول کر لیجیے، 
 اے اللّٰہ! 
 آپ ہمیں نیک بنا دیجیے یہاں تک کہ ہم (حقیقت میں) نیک ہو جائیں، 
 اور ہم اُس امید سے آپ کی پناہ میں آتے ہیں جو بہترین عمل سے روکدے۔ 
 
 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!