دعا بتاریخ جولائی 10, 2026

دعائے شیخ

عربی

 اَلْْلّٰهُمَّ 
 صَلِّ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ ﷺ 
 عَدَدَ الرَّمْلِ وَالحَصیٰ، فِیْ مُسْتَقَرِّ الْأَرْضِیْنَ شَرْقِھَا وَ غَرْبِھَا وَ سَھْلِھَا وَ جِبَالِھَا، مِنْ یَّوْمِ خُلِقَتِ الدُّنْیَا إِلیٰ یَومِ الْقِیَامَةِ. 
 اَللّٰهُمَّ 
 اُرزُقْنَا شَفَاعَتَهٗ وَ أَوْرِدْنَا حَوْضَهٗ وَاحْشُرَنا فِيْ زُمْرَتِهٖ 
  
 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِیْنَ 


اردو

 اے اللّٰہ! 
 
 ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ پراس دن سے لے کر جس میں دنیا کی تخلیق ہوئی، قیامت تک کے لیے ، زمین کی قرار گاہوں میں، اس کے مشرق و مغرب میں،  اس کے میدانوں اور پہاڑوں میں ریت اور کنکروں کے ذروں کے برابر تعداد میں رحمتیں نازل فرمائیے۔ 
 اے اللّٰہ! 
 ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت عطا کیجیے، ہمیں آپ کے حوض (کوثر) پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کردیجیے۔ 
  
 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!