دعا بتاریخ جولائی 03, 2026

دعائے شیخ

عربی

اَلْْلّٰهُمَّ
اِجْعَلْ صَلَوٰتِكَ وَ رَحْمَتَكَ وَ بَرَکَاتِكَ عَلیٰ سَیِّدِ الْمُرسَلِیْنَ وَ إِمَامِ الْمُتَّقِیْنَ وَ خَاتَمِ الْنَّبِیِّیْنَ إِمَامِ الْخَیْرِ وَ قَائِدِ الْخَیْرِ وَ رَسُوْلِ الرَّحْمَةِ مُحَمَّدٍ ﷺ
وَ عَلیٰ آلِهٖ وَ صَحْبِهٖ وَ سَلّمْ

اَللّٰهُمَّ
اُرزُقْنَا شَفَاعَتَهٗ وَ أَوْرِدْنَا حَوْضَهٗ وَاحْشُرَنا فِيْ زُمْرَتِهٖ

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِیْنَ

اردو

اے اللّٰہ!
آپ اپنی رحمتیں، اپنی شفقت اور اپنی برکات ؛ رسولوں کے سردار، متقیوں کے امام، خاتم الانبیاء، خیر و بھلائی کے امام اور خیر (دین کے غلبہ کے پروگرام) کے قائد ؛ پیغمبرِ رحمت حضرت محمّد ﷺ کے لیے مقرر کر دیجیے،
آپ ﷺ کی آل اطہار اور آپ کے صحابہ کِرام کے لیے (بھی رحمتیں نازل فرما دئیے) اور سلامتی دیجیے۔
اے اللّٰہ!
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت عطا کیجیے، ہمیں آپ کے حوض (کوثر) پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کردیجیے۔

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!