دعائے شیخ
اَللَّهُمَّ
لَكَ الْحَمْدُ حَمْدًا يُّوَافِيْ نِعَمَكَ وَ يُكَافِئُ مَزِيْدَكَ،
نحْمَدُكَ بِجَمِيْعِ مَحَامِدِكَ مَا عَلِمْنَا مِنْهَا وَ مَا لَمْ نَعْلَمْ عَلَى جَمِیْعِ نِعَمِكَ مَا عَلِمْنَا مِنَهَا وَ مَا لَمْ نَعْلَمْ وَ عَلىٰ كُلِّ حَالٍ،
اَللَّهُمَّ
صَلِّ وَ سَلِّمْ عَلىٰ سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلىٰ آلِهٖ وَ صَحْبِهٖ
اَللَّهُمَّ
أَعِذْنَا مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيْمِ وَ أعِذنا مِن كُلِّ سُوءٍ،
وَ قَنِّعْنَا بِمَا رَزَقْتَنَا وَ بَارِكْ لَنَا فِِيْهِ
اَللَّهُمَّ
اِجْعَلْنَا مِنْ أَكْرَمِ وَفْدِكَ عَليْكَ وَ أَلْزِمْنَا سَبِيْلَ الْإِسْتِقَامَةِ حَتَّى نَلقَاكَ يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ
آمِين يَا رَبَّ الْعَالَمِين
اے اللّٰہ!
،ہر قسم کی حمد و ثنا آپ ہی کے لیے ہے؛ ایسی حمد جو آپ کی نعمتوں کے شکر کا حق ادا کرے اور آپ کی مزید فضل و کرم کے (حصول کے) لائق ہو۔
،ہم آپ کی ان تمام تعریفوں کے ساتھ جنہیں ہم جانتے ہیں اور جنہیں ہم نہیں جانتے، ان تمام نعمتوں پر جن سے ہم واقف ہیں اور جن سے ہم واقف نہیں، اور ہر حال میں آپ کی حمد و ثنا بیان کرتے ہیں۔
اے اللّٰہ!
آپ ہمارے آقا حضرت محمّد ﷺ پر، آپ کی آل پر اور آپ کے تمام صحابہ کِرام پر رحمتیں نازل فرمائیے اور سلامتی دیجیے،
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں شیطان مردود سے پناہ دے دیجیے اور ہمیں ہر برائی سے پناہ دے دیجیے،
جو وسائلِ رزق آپ نے ہمیں دیے ہیں، ان پر ہمیں قناعت دے دیجیے اور ہمارے لیے اس میں برکت دے دیجیے،
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں اپنے سے ملنے والی سب سے زیادہ عزت والی مقرب اجتماعیت میں شامل کر لیجیے،
اے تمام جہانوں کے پروردگار !
ہمیں استقامت کے راستہ پر مضبوطی سے گامزن کر دیجیے یہاں تک کہ ہم آپ سے ملاقات کے لئے حاضر ہوجائیں۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے!