دعا بتاریخ اگست 26, 2026

دعائے شیخ

عربی

 اَلْلَّهُمَّ 
 یَا عَزِیْزُ یَا جَبَّارُ 
 اِجْعَلْ قُلُوْبَنَا تَخْشَعُ مِنْ تَقْوَاكَ، 
 وَاجْعَلْ عُیُوْنَنَا تَدْمَعُ مِنْ خَشْیَاكَ، 
 وَ اجْعَلْنَا یَا رَبِّ مِنْ أَھْلِ الْتَّقْویٰ وَ أَھْلِ الْمَغْفِرَۃِ، 
 اَلْلَّهُمَّ 
 اِرْضَ عَنَّا وَ ارْضَنَا وَ تَوَفَّنَا مُسْلِمِیْنَ عَلَی الْمِلَّةِ. 
 
 آمِيْن يَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ  

اردو

 اے اللّٰہ! 
 اے غالب ہستی ! اے زبردست طاقت والے ! 
 ہمارے دلوں کو ایسے کر دیجیے کہ وہ آپ کے تقویٰ کے سبب جھک جائیں اور ہماری آنکھوں کو ایسا کر دیجیے کہ وہ آپ کی ہیبت کے سبب آنسو بہائیں، 
اور اے ہمارے پروردگار ! 
 ہمیں اہلِ تقویٰ اور اہلِ مغفرت (خدا خوفی کے سبب عدل کرنے والوں اور انعام میں بخشش پانے والوں) میں شامل کر دیجیے، 
 اے اللّٰہ! 
 آپ ہم سے راضی ہو جائیے، ہمیں خوش کر دیجیے اور ہمیں مسلمانوں کی ملت (اجتماعیت) پر (قائم رکھتے ہوئے) دنیا سے لے جائیے۔ 
  
 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے!