دعا بتاریخ اگست 12, 2026

دعائے شیخ

عربی

 اَللّٰهُمَّ 
 لَكَ أَسْلَمْنَا، وَ بِكَ آمَنَّا، وَ عَلَیْکَ تَوَکَّلْنَا، 
 اَللَّهُمَّ 
 إِنِّا نَسْأَلُكَ یَا فَارِجَ الْھَمِّ، وَ یَا کَاشِفَ الْغَمِّ، یَا مُجِیْبَ دَعْوَةَ الْمُضْطَرِّیْنَ، یَا رَحْمَانَ الْدُّنْیَا یَا رَحِیْمَ الْآخِرَۃِ، 
 اِرْحَمْنَا بِرَحْمَةٍ تُغْنِیْنَا بِنَا عَنْ رَّحْمَةٍ عَمَّنْ سِوَاكَ، 
 یَا أَرْحَمَ الْرَّاحِمِیْنَ 
  
 آمين يا ربَّ العالَمين 


اردو

 اے اللّٰہ! 
 ہم نے آپ ہی کی فرمانبرداری کی، آپ ہی پر ایمان لائے اور آپ ہی پر ہم نے اعتماد کیا، 
 اے اللّٰہ! 
 بیشک ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں اے پریشانی کو دور کرنے والے ! اے غم کو ہٹانے والے ! اے مجبوروں کی دعا قبول کرنے والے ! اے دنیا میں مہربان ! اے  آخرت میں رحم کرنے والے ! 
 آپ ہمیں اپنی ایسی رحمت مرحمت فرمائیے جو ہمیں آپ کے علاوہ کسی بھی اور کی رحمت سے بے نیاز کر دے۔ 
 اے ارحم الراحمین ! 
 (ہم پر مہربانی فرما ئیے)۔ 
  
 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے!