دعائے شیخ
اَللَّهُمَّ
إِنَّا نَسْئَلُكَ خَفَایَا لُطْفِكَ، وَ فَوَاتِحَ تَوْفِیْقِكَ، وَ مَألُوْفَ بِرِّكَ، وَ عَوَائِدَ إِحْسَانِكَ،
وَ نَسْئَلُكَ الْقَنَاعَةَ بِرِزْقِكَ، وَ الْرَّضَا بِحُکْمِكَ وَ الْنَّزَاھَةَ عَنْ مَحْظُوْرِكَ، وَ الٔوَرَعَ فِیْ شُبْھَاتِكَ.
آمِين يَا ربَّ الْعَالَمِیْنَ
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے ؛ آپ کی پوشیدہ لطف و کرم کی، آپ کی توفیق کے کھلنے والے دروازوں کی، آپ کی مانوس (مسلسل رہنے والی) بھلائی کی اور آپ کے احسان کے بار بار لوٹ کر آنے کی درخواست کرتے ہیں،
ہم آپ سے ؛ آپ کے (عطا کردہ) وسائلِ رزق میں قناعت کی، آپ کے حکم پر راضی ہونے کی، آپ کے منع کیے ہوئے سے دور رہنے کی اور آپ کی طرف سے مشتبہ کردہ امور سے بچ کر رہنے کی درخواست کرتے ہیں۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے!