دعا بتاریخ اگست 14, 2026

دعائے شیخ

عربی

اَلْْلّٰهُمَّ
صَلِّ وَ سَلِّمْ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ ﷺ مَا طَلَعَ فَجْرُ الْنَّھَارِ
صَلِّ وَ سَلِّمْ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍﷺ مَا ھَلَّتْ فِیْ الْلَّیَالِیْ الْأَقْمَارُ
صَلِّ وَ سَلِّمْ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍﷺ مَا ذَکَرَكَ الْذَّاکِرُوْنَ فِیْ الْأَسْحَارِ
وَ عَلیٰ آلِهٖ وَ صَحْبِهٖ وَ سَلِّمْ
اَللّٰهُمَّ
اُرْزُقْنَا شَفَاعَتَهٗ وَ أَوْرِدْنَا حَوْضَهٗ وَاحْشُرَنَا فِيْ زُمْرَتِهٖ

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِیْنَ 

اردو

اے اللّٰہ!
آپ ہمارے آقا حضرت محمّد ﷺ پر، جب تک دن کی صبح نمودار ہوتی رہے، اپنی رحمتیں نازل فرمائیے،
آپ ہمارے آقا حضرت محمّد ﷺ پر، جب تک راتوں میں چاند ظاہر ہوتا رہے، اپنی رحمتیں نازل فرمائیے،
آپ ہمارے آقا حضرت محمّد ﷺ پر، جب تک سحری کے اوقات میں ذکر کرنے والے ، آپ کا ذکر کریں، اپنی رحمتیں نازل فرمائیے،
آپ ﷺ کی آل و اصحاب رضوان اللہ علیہم اجمعین، پر بھی اپنی رحمتیں نازل فرمائیے اور سلامتی دیجیے۔
اے اللّٰہ!
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت عطا کیجیے، ہمیں آپ کے حوض (کوثر) پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کردیجیے۔

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!