دعائے شیخ
اَللَّهُمَّ
إِجْعَلِ الْقُرْآنَ الْعَظِیْمَ رَبِیْعَ قُلُوْبِنَا، وَ نُوْرَ صُدُوْرِنَا وَجِلَاءَ ھُمُوْمِنَا،
وَ أَدِمْ بَیْنَنَا نِعَمَةَ الْأُخُوَّةِ فِی اللّٰهِ وَ أَلِّفْ بَیْنَ الْقُلُوْبِ وَ أَصْلِحْ ذَاتَ الْبَیْنِ،
وَ اجْعَلْنَا مَفَاتِیْحَ لِلْخَیْرِ مَغَالِیْقَ لِلْشَّرِّ، مُتَحَابِّیْنَ فِیْ جَلَالِكَ یَجْمَعُنَا الْإِیْمَانَ،
وَ نَلْتَقِیْ یَوْمَ الْقِیَامَةِ فِیْ ظِلِّ عَرْشِكَ یَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُُكَ.
آمِيْن يَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ
اے اللّٰہ!
آپ قرآن عظیم کو ہمارے دلوں کی بہار ، ہمارے سینوں کا نور اور ہماری پریشانیوں کا مداوا بنا دیجیے،
اللّٰہ کی رضا میں ہونے والے بھائی چارے کی نعمت کو ہمارے درمیان ہمیشہ کے لیے کر دیجیے، دلوں میں الفت پیدا کر دیجیے اور باہمی معاملات کو سنوار دیجیے،
ہمیں خیر کے دروازے کھولنے والے، شر کے دروازے بند کرنے والے، آپ کی عظمت کی خاطر، باہم مَحبت کرنے والے بنا دیجیے، کہ ہمیں ایمان اکھٹا کر دے،
اور ہم آپ سے قیامت کے دن آپ کے عرش کے سائے میں ملاقات کریں جس دن آپ کے عرش کے سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہیں ہوگا۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے!